پاکستان
قومی اسمبلی کا آج ہونےوالا اجلاس ، 3 نکاتی ایجنڈا جاری،آئینی ترامیم شامل نہیں
جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق وزیرِ داخلہ شہریت ایکٹ 2024ء میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے
اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں آئینی ترامیم شامل نہیں ہیں۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق وزیرِ داخلہ شہریت ایکٹ 2024ء میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ایوانِ صدر کے خطاب پر بحث جاری رہے گی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کئی باروقت تبدیل ہونے کےبعد شروع ہوا اورکچھ دیربعد ہی ملتوی کردیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہو سکی تھیں جس کےبعد اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادیق نےآج دوپہرساڑھے 12 بجےتک اجلاس ملتوی کردیا تھا۔