پاکستان

قومی بجٹ،پیپلزپارٹی کی بلیک میلنگ،حکومت نے جوابی حکمت عملی بنالی،قومی اسمبلی کا مستقبل خطرے میں؟

پیپلزپارٹی نے بجٹ کے معاملہ پر بلیک میلنگ کی اور بضت منظور کروانے میں حکومت کی حمایت نا کی تو قومی اسمبلی توڑ دی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)قومی بجٹ،پیپلزپارٹی کی بلیک میلنگ،حکومت نے جوابی حکمت عملی بنالی،قومی اسمبلی کا مستقبل خطرے میں؟رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے ہاتھوں بلیک نا ہونے کا فیصلہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ دنوں قومی بجٹ پیش کردیا ہے جس پر عیدالاضحیٰ کے بعد بحث ہو گی ۔بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر پیپلز پارٹی نے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کیا تھا ،پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بجٹ کے معاملہ پر حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا تھا اور اب بجٹ اسی صورت میں منظور ہو سکے گا جب تک پی پی ُی کے اراکین اسمبلی ووٹ نہیں کریں گے۔حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) نے بھی جوابی حکمت عملی اختیار کرلی ہے اور (ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی نے بجٹ کے معاملہ پر بلیک میلنگ کی اور بضت منظور کروانے میں حکومت کی حمایت نا کی تو قومی اسمبلی توڑ دی جائے گی اور شہبازشریف عبوری وزیراعظم بن کر صرف قومی اسمبلی کے انتخابات کروانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button