پاکستان

قوم کو پاک فضائیہ کےشاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورجرأت و بہادری پرفخر،وزیراعلیٰ مریم نوازکا یوم فضائیہ پر پیغام

یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لاہور(کھوج نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت و بہادری پر فخر ہے۔ یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button