پاکستان

قوم کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، امن برقراررکھیں گے: آرمی چیف

ہمارے شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں' آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اسلام آباد( کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے اور امن برقرار رکھنے کیلئے دن رات ایک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وادی تیراہ میں گئی انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انٹیلی جنس پرمبنی انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں، ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اورہرقسم کے خطرے کیخلاف مؤثر جواب دینے کی تیاری کوسراہا۔ آرمی چیف نے دشمن اور دہشتگرد گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیرقانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے کے پی کے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے مقامی آبادی کی سکیورٹی فورسزکو فراہم کردہ حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں ان کا مثبت کردارضروری ہے، پاک فوج نئے ضم شدہ اضلاع میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی اور قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے فوج کے شہدا اورغازیوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button