پاکستان

لال حویلی میں جلسے کی درخواست، ڈی سی راولپنڈی نے شیخ رشید کو لال جھنڈی دکھا دی

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سربراہ اے ایم ایل و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی 13 اگست کی رات لال حویلی میں جلسے کی اجازت دینے بارے درخواست مسترد کردی ہے

راولپنڈی (کھوج نیوز ) ڈی سی راولپنڈی نے شیخ رشید کو لال جھنڈی دکھا دی، کیونکہ شیخ رشید نے ڈی سی سے 13 اگست کی رات لال حویلی میں جلسے کی اجازت طلب کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سربراہ اے ایم ایل و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی 13 اگست کی رات لال حویلی میں جلسے کی اجازت دینے بارے درخواست مسترد کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی تھریٹ کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button