پاکستان

لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

لاہور( جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارشوں سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 155 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پانی والا تالاب 144، نشتر ٹاون 104 اور لکشمی چوک میں 101 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد لیسکو کے 95 فیڈرز سے معطل ہونے والی بجلی کا سلسلہ مرحلہ وار بحال کیا جارہا ہے اور اب تک 75 فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں موسلادھار بارش کے باعث شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم اگست تک طوفانی بارشیں جاری رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button