پاکستان

لاہور میں مون سون کا سپیل شروع، 242ملی میٹر بارش’ شہرکہیں تالاب کہیں نہر میں تبدیل

لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ

لاہور(کھوج نیوز)لاہور میں مون سون کی بارش کا پہلا اسپیل جم کر برسا جس نے جل تھل کردیا۔واساحکام نے لاہور میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش تاجپورہ میں 242 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ چوک ناخدا پر 122، اقبال ٹان 128، قرطبہ چوک 125، سمن آباد 135، ائیرپورٹ 71 ، اپر مال 123، گلبرگ 41، نشترٹان 129، جیل روڈ 55 اور فرخ آباد میں 119 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ، چائناچوک، کینال روڈ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹائون، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button