پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کی عالیہ حمزہ پر مہربانیاں، پولیس حکام کو بڑا حکمنامہ جاری کر دیا

29 اگست تک درخواست پر سماعت ملتوی 'اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب ' پولیس کو کسی بھی نئے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا

لاہور (کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی خاتون رہنماء پر عالیہ حمزہ پر مہربانیاں ، عدالت نے پولیس حکام کو بڑا حکمنامہ جاری کر دیا، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے بارے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شوہر حمزہ جمیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ پر سیاسی مقدمات درج کئے گئے ہیں، ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے میں نامزد کر دیا جاتا ہے، استدعاء ہے ضمانت کے بعد ان کی مزید کسی بھی مقدمے میں گرفتاری روکی جائے۔ عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد درخواست گزار کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ عالیہ حمزہ کو ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے 29 اگست تک درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button