پاکستان
لسبیلہ چوک میں دھماکہ، 8 افراد زخمی، متعدد دکانیں تباہ
دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا : پولیس
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے سے8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ8 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق اس واقعہ کے8زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔