لندن میں آرٹیکل 6 کےمطالبےکا کھڑاک،اسٹیبلشمنٹ کے پسینےچھوٹ گئے
نوازشریف نے ایک بار پھر جنرل(ر) باجوہ اور جنرل(ر) فیض حمید سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ سمیت ان تمام کرداروں کے خلاف اپنے حلف سے انحراف کرنے پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا

لاہور(کھوج نیوز) لندن میں آرٹیکل 6 کے مطالبے کا کھڑاک ،اسٹیبلشمنٹ کے پسینے چھوٹ گئے ،رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک بار پھر جنرل(ر) باجوہ اور جنرل(ر) فیض حمید سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ سمیت ان تمام کرداروں کے خلاف اپنے حلف سے انحراف کرنے پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا،جس پر اسٹیبلشمنٹ کے ہسینے چھوٹ گئے۔
واضح ہوکہ اسٹٰبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ تین بار کے وزیراعظم میاں نوازشریف واحد سیاستدان ہیں جو امریکا ،چین اور سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک کے تعاون سے ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے میں مددکرسکتے ہیں اسی لئے انھیں چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی پیشکش کی جارہی ہے تاہم نوازشریف پراجیکٹ عمران خان کو لانچ کرنے والے تمام کرداروں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں ۔نوازشریف کا مطالبہ ہے کہ ان تمام کرداروں کی وجہ سے ایک اچھی بھلی چلتی حکومت کو ناجائز مقدمات میں ہھنساکر گھر بھیج دیا گیا،جب تک تمام زیادتیوں کا ازالہ نہیں ہو جاتا میں کسی قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ۔