پاکستان

لندن میں خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملے کی دھمکیاں دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

لندن گراؤنڈ اسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی: قریبی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کر دی

لندن (کھوج نیوز) لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو گولیاں اور چاقو حملے کی دھمکیاں دینے والی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں واضح طور دھمکیاں دینے والا کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔ خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے۔ خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button