پاکستان

لندن میں مظاہرے کرنیوالوں کو کیا فائدہ ہوا؟ نوازشریف کا پاکستان روانگی سے قبل آخری خطاب

سیاسی مظاہرے کرنے ہیں تو پاکستان جاکر کریں'برطانیہ میں سب کو پاکستانی بن کر رہنا چاہیے' مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیرا کیا گیا ایسا نہیں ہونا چاہیے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سب کو پاکستانی بن کر رہنا چاہیے میرے خلاف مظاہرے کرنے ہیں تو پاکستان جا کر کریں۔ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر پاکستان روانہ ہوجاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر کرتے کہا میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔تنقید برائے تنقید نہیں تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے۔ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔لندن میں میرے خلاف مظاہروں سے کیا حاصل ہوا؟ 4 سال مظاہرے کیے گئے ، ان کا کیا مقصد تھا؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی مظاہرے کرنے ہیں تو پاکستان جاکر کریں۔برطانیہ میں سب کو پاکستانی بن کر رہنا چاہیے۔ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیرا کیا گیا ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button