پاکستان

لندن میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگی کارکنان آمنےسامنے،پولیس کیا کرتی رہی؟

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جمعے کو میٹنگ پر پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کر رہے تھے، اس دوران (ن) لیگی کارکنان بھی آ گئے

لاہور (کھوج نیوز) لندن میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگی کارکنان آمنے سامنے آگئے، برطانوی پولیس اس دوران مظاہرین کی تفصیلات نوٹ کرتی رہی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جمعے کو میٹنگ پر پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کر رہے تھے، اس دوران (ن) لیگی کارکنان بھی آ گئے جس پر دونوں ایک دوسرے کے رہنماوں اور بعد ازاں مظاہرین آپس میں ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی میٹنگ میں نوازشریف، شہبازشریف ، خواجہ آصف اور ملک احمد خان شریک تھے جبکہ سلمان شہباز سمیت مقامی رہنما بھی موجود تھے۔  اس دوران لندن پولیس کو طلب کر لیا گیا مگر پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی جاری رہی، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو کچھ نہیں کہا تاہم (ن) لیگی اور پی ٹی آئی ورکرز کی تفصیلات نوٹ کرتی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button