پاکستان

لڑکےبائيک لےکرلڑکیوں کے کالج کےسامنےجائيں گے،وزیراعلیٰ مریم نوازکو ہنسی آگئی

مریم نواز نےکا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ لڑکے بائيک لے کر لڑکیوں کے کالج کےسامنے جائيں گے، جنہوں نے وہاں جانا ہے وہ ویسے بھی چلے جائيں گے

لاہور(کھوج نیوز)لڑکےبائيک لےکرلڑکیوں کے کالج کےسامنےجائيں گے،وزیراعلیٰ مریم نوازکو ہنسی آگئی،رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہےکہ موٹرسائیکلوں کی تقسیم روکنےکےکیس میں جج صاحب کے ریمارکس پر ہنسی آگئی۔ مریم نواز نےکا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ لڑکے بائيک لے کر لڑکیوں کے کالج کےسامنے جائيں گے، جنہوں نے وہاں جانا ہے وہ ویسے بھی چلے جائيں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا عدالت نے کہا لڑکے بائيکوں پر ون وہیلنگ کریں گے، میرے خیال میں الیکٹرک بائیکس سے ون وہیلنگ نہيں ہوسکتی۔  یاد رہے چنددن قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دینے سے روکتے ہوئے تفصیلات طلب کی تھیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button