پاکستان
لیسکو افسران اورملازمین کےاثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیاگیا
کمپنی کے افسران کو پرفارموں پر مانگی گئی معلومات دینے کا پابند کیا جائے گا جب کہ لیبر یونین کے عہدے داروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جائے گی
لاہور (کھوج نیوز)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران اور ملازمین کے اثاثے اور مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیسکو ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ کمپنی کے افسران کو پرفارموں پر مانگی گئی معلومات دینے کا پابند کیا جائے گا جب کہ لیبر یونین کے عہدے داروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جائے گی۔لیسکو افسران کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے اثاثے ہر سال گوشواروں میں دکھائے جاتے ہیں جس نے تحقیقات کرنی ہیں کر لے،کچھ خفیہ نہیں ہے۔