پاکستان

لیسکو حکام کی کارروائی، رخسانہ کوثر بجلی چوری کرتے رنگوں ہاتھوں پکڑی گئیں

رخسانہ کوثر کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں، لیسکو عملے نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لیکر ملزمہ کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا

لاہور (نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لیسکو حکام نے ڈیوس روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر ہی تھیں، لیسکو عملے نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لیکر ملزمہ کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں۔ لیسکو کی جانب سے ملزمہ کو 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا ، اس سلسلے میں کسی قسم کا دبا خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button