پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید سےجُڑے تمام سازشی کرداروں کی گرفتاریوں میں تیزی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا نمبربھی لگ گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کےسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو بھی گرفتارکرنے اوران سےجنرل فیض حمید کے رابطوں سے متعلق تحقیقات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو فوج کی تحویل میں لئےجانے کے بعد ان سے جُڑے سازشی کرداروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی اختیارکرگیا۔بتایا گیا ہےکہ اب سپریم کورٹ آف پاکستان کےسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو بھی گرفتارکرنے اوران سےجنرل فیض حمید کے رابطوں سے متعلق تحقیقات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ثاقب نثار نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کہنے پر 2017 میں پانامہ اسکینڈل کو بنیاد بناکر اس وقت کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کو نااہل کرا دیا تھا ۔نوازشریف کو نااہل کرنے والے 5 رکنی بینچ کی سربراہی سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کی تھی جبکہ نوازشریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی تھی جس پر انھیں بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر نااہل کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button