پاکستان

مالی سال 2024-25کیلئے سندھ کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟ تاریخ سامنے آگئی

14جون کو سندھ حکومت کے آمدن و اخراجات کا گوشوارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی رسمی منظوری کابینہ دے گی

اسلام آباد (کھوج نیوز) مالی سال 2024-25ء کے لئے سندھ کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ اس حوالے سے تاریخ سامنے آگئی ہے جس کے بعد اس کی رسمی منظوری کابینہ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ 14جون کو سندھ حکومت کے آمدن و اخراجات کا گوشوارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی رسمی منظوری کابینہ دے گی،سندھ کے بجٹ پر اسمبلی میں بحث کا آغاز عید کے بعد ہوگا، سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث 5روز جاری رہے گی،سندھ سٹیزن بجٹ میں بڑے پیمانے پر ریلیف اقدامات تجویزکئے گئے ہیں۔سندھ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اضافہ متوقع ہے،سوشل پروٹیکشن پروگرام کے بجٹ میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت سے سندھ حکومت نے ریلیف اقدامات تجاویز مرتب کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button