پاکستان
مالی فائدہ کیس، فواد چودھری کیخلاف چالان پیش نہ ہوسکا،عدالت برہم
مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر ہر حال میں مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی
راولپنڈی (کھوج نیوز ) عدالت نے فواد چودھری کیخلاف مالی فائدے کیس میں چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر ہر صورت مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر مالی فائدہ لینے بارے کیس پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے تاہم پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش نہ کی جاسکا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر حال میں مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔