پاکستان

ماہ اپریل میں مہنگائی کتنی بڑھی؟ چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر

اپریل میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی مارچ کے 35.4 فیصد کے مقابلے مین بڑھ کر ریکارڈ 36.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی: وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، آن لائن )وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اپریل میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی مارچ کے 35.4 فیصد کے مقابلے مین بڑھ کر ریکارڈ 36.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی، جس میں اشیائے خورد و نوش سرفہرست ہیں جبکہ یہ شرح جنوبی ایشیا میں بلند ترین شرح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دیہاتی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 40.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی دیہاتی اور شہری علاقوں میں 48.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو مالی سال 2016 کے بعد بلند ترین ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال 2016 میں مہنگائی کی شرح مختلف کیٹگریز میں کرنے کا آغاز کیا تھا۔بیورو نے اعلامیے میں بتایا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مارچ کے بعد اپریل میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button