پاکستان

ماہ اگست میں پاکستانی کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے؟ چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آگئے

اگست میں چا ئے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں چا ئے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ماہ اگست میں پاکستانی کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے ہیں؟ چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں جس کے بعد سب کے سب دنگ و حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست کے مہینے میں میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق اگست میں چا ئے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں چا ئے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا۔ سرکاری دستاویز میں کہا گیا تھا کہ جولائی کی نسبت اگست میں چا ئے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چا ئے درآمد کی گئی تھی،جولائی میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا۔ سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی،جولائی اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button