مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ، جماعت اسلامی نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد مرضی کا چیف جسٹس لگانا اور مرضی کا عدالتی نظام قائم کرنا ہے' چیف جسٹس منصور علی شاہ کی حلف برداری تک اس کو مؤخر کیا جائے : جماعت اسلامی
کراچی (کھوج نیوز) مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملہ پر جماعت اسلامی نے حکومت سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے اس مؤخر کرنے کا کہہ دیا ہے جس پر حکومت نے جواب دینے کی تیاری کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد مرضی کا چیف جسٹس لگانا اور مرضی کا عدالتی نظام قائم کرنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی حلف برداری تک مؤخر کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان میں معزز مہمانوں کی آمد اور سرمایہ کاری کے امکانات پورے ملک کے لیے اہم ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ بات درست ہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج نہیں ہونا چاہیے مگر حکومت کو بھی ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئینی ترمیم کی کارروائی نہیں ڈالنی چاہیے۔