پاکستان

مجھےجیل میں کچھ ہوگیا تو ذمہ دارآپ ہوں گے ،پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کی جج کو دھمکی

پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جج خالد ارشد سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر انہیں جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے

لاہور(کھوج نیوز)اگر مجھے جیل میں کچھ ہوگیاتو ذمہ دار آپ ہون گے ،پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جج کو دھمکی ،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان جلا گھیرا کیس کی سماعت کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان جلا گھیرا کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا جج خالد ارشد سے مکالمہ ہوا۔پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جج خالد ارشد سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر انہیں جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔اس موقع پر موجود پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ نے ڈائس پر آکر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سے استدعا کی کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کردیں، ہم تینوں اپنی درخواست ضمانت واپس لے لیتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماں نے عدالت میں کہا کہ یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، ان کی ضمانت کا فیصلہ کر دیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے کارروائی 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button