پاکستان
محبت بھرے جذبات،لوگوں نےنوازشریف کو نتھیا گلی میں روک لیا
سابق وزیرِاعظم نوازشریف نےاپنےچاہنےوالوں کو دیکھ کرگاڑی روک لی۔ نوجوانوں نے نوازشریف کےساتھ محبت بھرے جذبات کا اظہارکیا اوران کےساتھ سیلفیاں بھی بنائیں
نتھیا گلی(کھوج نیوز)محبت بھرے جذبات،لوگوں نےنوازشریف کو نتھیا گلی میں روک لیا۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےصدرنوازشریف کونتھیا گلی میں لوگوں نےسڑک کنارے روک لیا۔نوازشریف کو گزرتا دیکھ کرمختلف علاقوں سےآئےلوگوں نےہاتھ ہلائے۔ سابق وزیرِاعظم نوازشریف نےاپنےچاہنےوالوں کو دیکھ کرگاڑی روک لی۔ نوجوانوں نے نوازشریف کےساتھ محبت بھرے جذبات کا اظہارکیا اوران کےساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔