پاکستان

محرم الحرام: بلوچستان حکومت نےمحرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی

بتایا گیا کہ کوئٹہ، جھل مگسی، صحبت پور، جعفرآباد، سبی، کچھی، اوستہ محمد میں دفعہ 144 نافذ رہے گی

کوئٹہ(کھوج نیوز) بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کوئٹہ، جھل مگسی، صحبت پور، جعفرآباد، سبی، کچھی، اوستہ محمد میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ لے کر گھومنے کے علاوہ اشتعال انگیز مواد کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔  چار سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ چلنے اور فرقہ ورانہ تقاریر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button