پاکستان

محرم الحرام میں انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا معاملہ، محسن نقوی نے بڑا فیصلہ کرلیا

محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائیگا

اسلام آباد (کھوج نیوز) محرم الحرام میں انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا معاملہ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایسا اعلان کیا ہے کہ سب کے سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی ہوگی جب کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائیگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پنجاب میں محرم کے دوران انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند نہیں کی تھی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام اباد میں چہلم تک سیاسی اجتماعات، جلسے جلوسوں پر پابندی رہیگی۔ جلوسوں، مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگرعبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپورتوجہ دی جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button