پاکستان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

خیبرپختونخوا میں ژالہ باری جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان میں موسلادھار اور مری، گلیات، اٹک ، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ میں ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے

لاہور(کھوج نیوز) محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ 10اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور بارشیں شروع ہونے کا مکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوامیں10 سے 15 اپریل بعض مقامات پرموسلادھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان میں موسلا دھاربارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے، مری،گلیات، اٹک اورچکوال میں وقفے وقفے سے بارش کی توقع کی جارہی ہے جب کہ فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 12 سے 14 اپریل مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ ادھر کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں13 اور14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر،مری،گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ بھی ہے جب کہ موسلادھاربارش کے باعث 13 سے 15 اپریل دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button