پاکستان

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس، محفوظ شدہ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ تاریخ فائنل ہو گئی

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ اس حوالے سے تاریخ فائنل کر دی گئی جس کے بعد سب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل صبح ساڑھے نو بجے سنایا جائے گا، اس سلسلہ میں کاز لسٹ جاری ہو گئی۔ محفوظ شدہ فیصلہ چیف جسٹس کے ریگولر تین رکنی بنچ میں سنایا جائے گا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

واضح رہے کہ فل کورٹ بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بارے میں گزشتہ روز بھی کم و بیش دو گھنٹے مشاورت کی تھی۔اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت آج دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button