پاکستان

مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران عدالت پہنچ گئے مگر کیوں؟

ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا، ان ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت بھی مکمل کر لی ہے: عدالت جانے والے ممبران کا مؤقف

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران عدالت کیوں پہنچ گئے؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ممبران مؤقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا، ان ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ان ممبران کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی جماعتوں نے دیا ہے، بظاہر ممبران ذاتی طورپررٹ دائرکریں گے لیکن انہیں پارٹیوں کی درپردہ حمایت حاصل ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button