پاکستان
مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ، الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا
الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023ء میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ اپ لوڈ کیا اور الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ اپ لوڈ کیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ کو پڑھنے کے لئے الیکشن کمیشن نے فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے جس کے بعد لوگ تجزیے میں اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023ء میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ اپ لوڈ کیا اور الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ اپ لوڈ کیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 4 فیصلے ان افراد کے لیے اپ لوڈ کیے جو مخصوص نشستوں پر تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پرسپریم کورٹ کا 13جنوری کا فیصلہ اپ لوڈ کردیا گیا اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست پر کمیشن کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔