مخصوص نشستوں کا فیصلہ’پی ٹی آئی وفاق اور صوبائی اسمبلیوں میں حکمرانوں پر بھاری پڑنے لگی
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو9 سے10 نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔جس سے ان کی تعداد 50ہو جائے گی
لاہور(کھوج نیوز)مخصوص نشستوں کا فیصلہ ‘پی ٹی آئی وفاق اور صوبائی اسمبلیوں میںحکمرانوں پر بھاری پڑنے لگی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے پر حکمران جماعتوں میں ہلچل مچ گئی ۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو9 سے10 نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔جس سے ان کی تعداد 50ہو جائے گی۔ اور ٹی ٹی آئی کے باقی ارکان جو سنی اتحاد میں چلے گئے تھے وہ سنی اتحاد ہی میں رہیں گے۔جب کہ پنجاب سے 24نشستیں ملنے کا امکان ہے جس میں 3 اقلیتی نشستیں بھی شامل ہو ں گی ۔جس سے پی ٹی آئی کے 104ارکان بڑھ کر 121ہو جائیں گے ۔اسی طرح صوبہ سندھ سے 2نشستیں حصے میں آئیں گی اور کے پی کے سے 12نشستیں بھی ملیں گی۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی طاقت مزید اضافہ ہو جائے گا جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ حکمران اتحاد کی اقتدار پر گرفت بتدریج کمزور پڑتی جائے گی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر مملکت آصف علی زرداری نے دو روز قبل ہی اپنے ایک بیان میں واشگاف الفاظ میں یہ کہا تھا کہ مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی انہوں نے اپنے کارکنوں کودیئے گئے پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ میں اب خود میدان میں آچکا ہوں کارکن تیاری کریں۔ ہمیں حکومتیں گرانے اور بنانے کا وسیع تجربہ ہے۔