پاکستان

مخصوص نشستوں کا فیصلہ ،حکومت کا پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے اعلان جنگ

مسلم لیگ( ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)مخصوص نشستوں کا فیصلہ ،حکومت کا پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے اعلان جنگ ،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظرِ ثانی اپیلوں سے پہلے ہی حکومت سے عمل درآمد کا تقاضا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ معاملہ دیکھے گی، ہم یہ نہیں کر سکتے، صرف ایک بات اس لیے مان لیں کہ 8 ججوں نے کہا ہے۔

(ن) لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ پارٹی نہ سپریم کورٹ گئی اور نہ ہی کسی ہائی کورٹ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔
یہ تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہیں، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button