پاکستان

مخصوص نشستوں کا معاملہ،آزاد حثیت میں منتخب ہونے والےسینٹرزکا مستقبل کیا ہوگا؟

سینٹ کے اراکین آزاد حیثیت سے بھی منتخب ہو سکتے ہیں لیکن انہیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کسی سیاسی جماعت کے حمایت یافتہ اراکین صوبائی اسمبلی کی معاونت بہرحال درکار ہوتی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)مخصوص نشستوں کا معاملہ،آزاد حثیت میں منتخب ہونے والےسینٹرزکا مستقبل کیا ہوگا؟اس حوالے ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا،رپورٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 میں آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینٹرز کیلے کوئی قدغن نہیں ہے آئین کے آرٹیکل 59 ؛60 اور 224 بھی یہ واضح کرتے ہیں کہ سینٹ کے اراکین آزاد حیثیت سے بھی منتخب ہو سکتے ہیں لیکن انہیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کسی سیاسی جماعت کے حمایت یافتہ اراکین صوبائی اسمبلی کی معاونت بہرحال درکار ہوتی ہے سینٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی کے فارم میں بھی امیدوار کو اپنی سیاسی وابستگی یا آزاد حیثیت واضح کرنا ہوتی ہے سینٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی کے فارم میں امیدوار کو اپنی سیاسی وابستگی یا آزاد حیثیت واضح کرنا ہوتی ہے سینٹ میں آزاد اراکین کا تصور اس وقت پیش آیا جب چیف جسٹس ثاقب نثار نے فروری 2018 میں یہ فیصلہ سنایا تھا کہ چونکہ نواز شریف کو 27 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون میں نا ایل قرار دیا تھا مسلم لیگ ن کے سینٹ کی 11 نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے تب آزاد امیدواروں کے لیے یہ راستہ نکالا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button