پاکستان

مخصوص نشستوں کےمعاملہ،پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کرے گی

ڈرافٹ تیار کرلیا گیا، ہماری ٹیم آج ہی لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کو چیلنج کرے گی: علی ظفر

 اسلام آباد(کھوج نیوز)مخصوص نشستوں کےمعاملہ،پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اس حوالے سے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، ہماری ٹیم آج ہی لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کو چیلنج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ مخصوص نشستوں کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں تھا، جس کا فیصلہ وفاق اور کے پی میں اسمبلی پر لاگو ہوگا ۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے ہیں، جسے پھر چیلنج کردیا گیا ہے، اب دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں کون ہوگا، اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ اور ان کے قریبی لوگ کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن بننے جارہے ہیں۔ ان کی نامزدگی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button