پاکستان

مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل سامنے آگیا

سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنادیا ، الیکشن کمیشن اب کس قانون کے تحت کام کرے؟ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن ذرائع نے سخت ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد سب کے سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق الیکشن رول 94 خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کردیا۔ عدالت نے قراردیا کہ الیکشن رول 94 خلاف آئین اور غیرمؤثر ہے، رول 94 الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 51 اور 106 کے منافی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنادیا ہے، الیکشن کمیشن اب کس قانون کے تحت کام کرے؟ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button