پاکستان

مخصوص نشستوں کے متعلق کیس کا فیصلہ، فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کیساتھ خیر سگالی کا اظہار

سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام بطور جماعت نظر ثانی اپیل دائر نہیں کرے گی: مولانا فضل الرحمن کا مؤقف

اسلام آباد (کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علما اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جمعیت علما اسلام کے وہ افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے،یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے اور فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button