پاکستان

مخصوص نشستوں کے متعلق کیس کے فیصلہ پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کیا کہا؟

مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک اصولی مؤقف اختیار کیا تھا، مخصوص نشستیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں اسمبلیوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا : علی امین گنڈا پور

پشاور(کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کیا کہا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مخصوص نشستوں کے کیس کے متعلق فیصلہ آنے کے بعد کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے مؤقف کی جیت ہوئی،مخصوص نشستیں ہمارا حق تھے، آج ہمیں ہمارا حق مل گیاہے۔انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک اصولی مؤقف اختیار کیا تھا، ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا۔ مخصوص نشستیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں اسمبلیوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button