پاکستان

مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، انوکھی قانونی بحث شروع ہو گئی

کیا سپریم کورٹ آف پاکستان ان فریقین کو ریلیف دے سکتی ہے جنہوں نے اسے اپنی درخواستوں میں شامل نہیں کیا؟ کیا وہ فریق جو اپیل کا حصہ نہیں ہے اسے کیس سے ریلیف مل سکتا ہے؟

اسلام آباد (کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے آج کے فیصلے میں8:5 کی اکثریت کے ساتھ ہی کچھ قانونی اس حوالے سے بحث شروع ہو گئی ہے

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جو قانونی بحث شروع ہوئی ہے ان میں

1:۔ کیا سپریم کورٹ آف پاکستان ان فریقین کو ریلیف دے سکتی ہے جنہوں نے اسے اپنی درخواستوں میں شامل نہیں کیا؟

2:۔ کیا وہ فریق جو اپیل کا حصہ نہیں ہے اسے کیس سے ریلیف مل سکتا ہے؟

3:۔ جب آئین پاکستان کے آرٹیکل 185 کے تحت سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جاتی ہے تو کیا اسے آئین پاکستان کے آرٹیکل 184(3) کے تحت لیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

4:۔ کیا الیکشن ایکٹ کی دفعات کی آئینی حیثیت کو جانچا جا سکتا ہے اور اپیل کیس میں آئین کی شقوں کے خلاف الٹرا وائرس قرار دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

5:۔ جو ریلیف ایک اپیل میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 51 کی تشریح کے تحت دیا گیا ہے، کیا ایسی تشریح آرٹیکل کے مطابق ہے یا نہیں؟

6:۔ کیا آئین کے آرٹیکل 187 کو مکمل انصاف فراہم کرنے کے لیے اپیل کی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button