پاکستان

مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ’ حفیظ اللہ نیازی نے عمران خان کو مضبوط سیاستدان قرار دیدیا

عمران خان لڑائی کو اس لیول پر لے کر جانا چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کوئی ایسا سخت کام کرے کہ پورا ملک ہاتھ سے نکل جائے اور ہر طرف انتشار پھیل جائے: حفیظ اللہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے پر حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں اس کے سیاسی تاثر یہ ہیں کہ عمران خان ہر فیصلے کے بعد مزید مضبوط ہو رہا ہے کیونکہ ان کے خلاف جتنے آج تک جتنے بھی ایکشن لیے گئے اس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو مضبوط کر گئے اور کتنا مضبوط کر گئے اس کا تعین نہیں ہے کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو سوشل میڈیا بتاتا ہے وہ بھی ٹھیک نہیں اور جو سوشل میڈیا کے علاوہ لوگ بتاتے ہیں وہ بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ اس وقت پاکستانی سیاست میں سب سے زیادہ مضبوط گرفت عمران خان کی ہے اور وہ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس کی سیاسی طاقت بے پناہ ہے لیکن اس کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ عمران خان کے پاس کوئی ایسا آپشن نہیں ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو کیسے ہینڈل کرے ۔ بانی پی ٹی آئی یہی سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے اس کو چھوڑنا نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ سے جیتے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لڑائی کو اس لیول پر لے کر جانا چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کوئی ایسا سخت کام کرے کہ پورا ملک ہاتھ سے نکل جائے اور ہر طرف انتشار پھیل جائے۔حفیظ اللہ نیازی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس لڑائی کے اندر میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی ہار ہی ہار ہے ۔ تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں بڑھ جائیں گی جس کے بعد شہباز حکومت کو وہ اہمیت اور پوزیشن نہ مل سکے جس میں وہ ابھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button