پاکستان
مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ، ماہر قانون اشتر اوصاف نے افسوس کا اظہار کر دیا
کیس تو سارا سنی اتحاد کونسل کا تھا، مخصوص نشستوں پر دعوی بھی ان ہی کا تھا، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا: ماہر قانون اشتر اوصاف
اسلام آباد(کھوج نیوز) مخصوص نشستیں کیس کا محفوظ فیصلہ آگیا جس پر ماہر قانون اشتر اوصاف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشتراوصاف نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے، معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے سے حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کیس تو سارا سنی اتحاد کونسل کا تھا، مخصوص نشستوں پر دعوی بھی ان ہی کا تھا، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا۔