پاکستان

مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے ہمارا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے آج حق دار کو حق ادا کرکے ادارے کا وقار بحال کیا: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلہ سامنے آنے کے بعد چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے چیف الیکشن کمشنر سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے کہ اب وہ فوری عہدہ سے استعفیٰ دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن پر اظہار عدم اعتماد کر دیا، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے آج حق دار کو حق ادا کرکے ادارے کا وقار بحال کیا۔ مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فارم 47 کے ذریعے لوگ منتخب کروائے گئے، جب تک ہماری تمام سیٹیں واپس نہیں ملتیں جدو جہد جاری رہے گی، مخصوص نشستیں تو مل گئیں، فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی سیٹیں بھی دی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button