پاکستان

مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات، حافظ حمد اللہ کا بیان، پارلیمنٹ میں نئی جنگ چھڑ گئی

اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کوفیٹف کے کہنے پر فیٹف کے حوالے کرنا ہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں فیٹف کا پارلیمنٹ ہے: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (کھوج نیوز) مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ کے بیان پر پارلیمنٹ میں نئی جنگ چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کوفیٹف کے کہنے پر فیٹف کے حوالے کرنا ہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں فیٹف کا پارلیمنٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے، ایوان صدر کے بابوں نے سوسائٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ہے ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button