پاکستان
مذاکرات کا تیسرا رائونڈ کن شرائط پر شروع ہوگا؟ اندر کی بات سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا تیسرا رائونڈ جوڈیشل کمیشن سے مشروط، اگر جوڈیشل کمیشن کے مطالبے کی کوئی وقت نہیں: ن لیگی ذرائع
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا تیسرا رائونڈ کن شرائط پر شروع ہوگا؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دو رائونڈ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا رائونڈ بہت جلد شروع ہونے والا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تیسرا رائونڈ جوڈیشل کمیشن سے مشروط ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے شرط رکھی ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے گا تو پھر ہی مذاکرات ہوں گے جبکہ اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم اگر پاکستان تحریک انصاف کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات مان لیتے ہیں تو پھر ان کی ہمیں باقی شرائط بھی ماننی پڑیں گی جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔