پاکستان

مرتےدم تک سیاست کرتا رہوں گا،بزرگ رہنما غلام احمد بلور کی کنارہ کشی؟

رہنما اے این پی غلام احمد بلور نےکہا ہے کہ 2024ء کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا، صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیت

پشاور(کھوج نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔رہنما اے این پی غلام احمد بلور نےکہا ہے کہ 2024ء کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا، صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی۔

غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ہم شہیدوں کے امین ہیں، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا بھی سوچھ رہا ہوں،  پشاور کے عوام نے بہت پیار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button