پاکستان

مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد رنگ لیڈر فیصل ہلاک

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مرادن کی تحصیل کاٹلنگ میں سکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button