پاکستان

مریم اورنگزیب 2 دن کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مقرر، ارکان پنجاب اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں

ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد ہورہا ہے، سکیموں کے لئے پیسہ بجٹ میں دیاجاچکا ہے' وزیراعلی مریم نواز شریف ذاتی طورپر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہی ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریم اورنگزیب 2دن کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مقرر ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے ارکان پنجاب اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں پارٹی سرگرمیوں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے وزیراعلی مریم نواز کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد ہورہا ہے، سکیموں کے لئے پیسہ بجٹ میں دیاجاچکا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف ذاتی طورپر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہی ہیں۔پراجیکٹس کے معیار، رفتار اور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں، عوام کے ریلیف اور مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات پروزیراعلی مریم نوازشریف کو سراہا- سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبے کی بہتری کے اقدامات میں ارکان اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کرنے والوں میںپاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی ایز چوہدری محمد اشرف، ملک غضنفر عباس چھینہ، ذوالفقار علی، محسن شاہنواز رانجھا، شیر علی گورچانی، سلطان حیدر، امیر سیال، احمد رضامانیکا، علی حسین خان، ملک شہریار، چوہدری خالد محمود جگا، فدا حسین وٹو،آصف خان،ایم پی اے صفیہ سعید، رانا عبدالمنان، کوثر جاوید، آغاعلی حیدر اور احمد اقبال شامل تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button