مریم نوازشریف نے 25پارلیمانی سیکرٹریز کےتقررکی منظور دے دی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظور دے دی۔رپورٹ کے مطابق اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت , ملک افتخار احمد اوقاف و مذہبی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردئیے گئے
لاہور(کھوج نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظور دے دی۔رپورٹ کے مطابق اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت , ملک افتخار احمد اوقاف و مذہبی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردئیے گئے۔شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو ،منصور اعظم انرجی، شہریار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ملک وحید فوڈ کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہوگئے۔
اجمل خان ہائر ایجوکیشن ،سلطان باجوہ ہاؤسنگ ،سونیا عاشق انسانی حقوق ومذہبی امور ، حسن عسکری شیخ انڈسٹریز کامرس۔ انوسمنٹ کے پارلیمانی سیکرٹری ہونگے،شازیہ رضوان انفارمیشن اینڈ کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی محنت و افرادی قوت ،خالد رانجھا لا اینڈ پارلیمانی افیرز کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردئیے گئے۔
خرم ورک لوکل گورنمنٹ کیمونٹی ڈویلپمنٹ محمد زبیر مائنز اینڈ منرل, راناطارق پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ضیاءاللہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئےنوشین عدنان سکول ایجوکیش،میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی،ارشد جاوید وڑائچ سوشل ویلفیئر بیت المال کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے
،رشدہ لودھی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،تیمور علی لالی ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئےمحمد انس محمود یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس ، سلمی سعدیہ تیمور وویمن ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردئیے گئے۔سلطان حیدر علی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے