پاکستان

مریم نوازکا گلاس کس کےمشورے پرتبدیل؟اہم نام منظرعام پر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازنے اپنے بیٹے جنید صفدر کے مشورے پر اپنا گلاس تبدیل کر لیا ہے

لاہور (کھوج نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا گلاس کس کے مشورے پر تبدیل کیا گیا،رپورٹ سامنے آگئی،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازنے اپنے بیٹے جنید صفدر کے مشورے پر اپنا گلاس تبدیل کر لیا ہے۔پاکستان کی معروف خاتون سیاست دان مریم نواز نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی تازہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے اپنا کافی مگ تبدیل کر لیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس مگ میں میری کافی مزید لذیذ اور زیادہ دیر تک گرم رہتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اِس نئے گلاس کی ایک جانب نعرہ میاں دے نعرے وجن گے درج ہے تو ایک جانب میاں محمد نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے۔مریم نوازنے اس ویڈیو کے آخر میں اپنے پاس کھڑے ن لیگی رہنماں کو بھی یہی مگ استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔ان کا ن لیگی رہنماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ لوگ دیکھیں گے کہ اس میں کافی زیادہ مذیدار لگتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button