مریم نوازکو ملکہ چین کیوں قراردیا گیا ؟چونکا دینے والے حقائق منظرعام پر
وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ چین کے موقع پر بھرپور پروٹوکول دیا جارہا ہے ،مریم نواز کو چین میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بڑھ کر میڈیا کوریج مل رہی ہے
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازکو ملکہ چین کیوں قرار دیا گیا ؟چونکا دینے والے حقائق منظرعام پر آگئے ،رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ چین کے موقع پر بھرپور پروٹوکول دیا جارہا ہے ،مریم نواز کو چین میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بڑھ کر میڈیا کوریج مل رہی ہے ،چین کی حکمران جماعت کیمیونسٹ پارٹی کے سرکاری عہدیداروں کی جانب سے شاندار پذیرائی بھی حاصل ہورہی ہے جسے دیکھتے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عالمی شہرت کی حامل لیڈر کے طور پر نئے سفر کا آغاز ہو گیا ،واضح ہو کہ مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حثیت سے ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کو نا صرف پاکستان کے سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ حاصل ہے بلکہ چین میں بھی سوشل میڈیا پر مریم نواز کے د ورے پر تبصرے ہورہے ہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مریم نواز کو چین کا وزیراعلیٰ بھی قرار دیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ پر چین کے مقامی میڈیا خصوصی کوریج دی جارہی ہے ،مریم نواز کے متعلق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ اپنے چاچو وزیراعظم شہبازشریف کی طرح چین میں بھرپور پذیرائی حاصل کرہی ہیں ۔چینی حکومت مریم نواز کو زبردست پروٹوکول بھی دے رہی ہے۔