مریم نواز اور نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
ملاقات میں مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو بھی کی گئی
لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات ہیں،مزید تقویت دینے کے لئے پر عزم ہیں۔مریم نوازشریف پاک امریکا تجارت میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جس سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔حکومت نے مختصر عرصے میں متعدد شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے’ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیااور ملاقات میں مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو بھی کی گئی ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصراللہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔